• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

پنو عاقل: زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

شائع February 26, 2024
ایس ایس پی نے کہا دونوں قبائل میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا — فوٹو: ڈان نیوز
ایس ایس پی نے کہا دونوں قبائل میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا — فوٹو: ڈان نیوز

سکھر میں پنو عاقل کے کچے میں زمین کے تنازع پر جتوئی اور مہر قبائل میں مسلح تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق دونوں قبائل سے ہے اور تصادم کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) زبیر نذیر شیخ کے مطابق جتوئی قبیلے کی لاشیں ورثا لے گئے تھے اور پولیس کے بارہا رابطہ کرنے پر جتوئی قبیلے کے افراد مقتولین کی لاشیں ہمارے حوالے کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقتول عبدالحفیظ مہر کی لاش جائے وقوع سے ملی ہے، دونوں قبائل میں زمین کے تنازع پر تصادم ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024