• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.4°C

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ، الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا

شائع February 26, 2024 اپ ڈیٹ February 26, 2024 09:10pm
الیکشن کمیشن معاملے پر چار درخواستوں کی سماعت کرے گا — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
الیکشن کمیشن معاملے پر چار درخواستوں کی سماعت کرے گا — فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کل سماعت کرے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل دن 10 بجے سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن معاملے پر چار درخواستوں کی سماعت کرے گا اور خالد مقبول صدیقی، محمود احمد، مولوی اقبال حیدر اور کنز السادات کی درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو بھی کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026