• KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.8°C
  • LHR: Sunny 29.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.3°C
Live Election 2024

پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مریم نواز کیلئے خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

شائع February 28, 2024 اپ ڈیٹ February 28, 2024 02:12pm

پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مریم نواز کے لیے خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں۔

مذکورہ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب کا یہ ایوان پُرامید ہے کہ مریم نواز کے منتخب ہونے سے پنجاب کی خواتین سیاسی، سماجی، معاشی و قانونی طور پر مضبوط اور خودمختار بنیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026