• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

پی ایس ایل9 میں ردرفورڈ کی جارحانہ بیٹنگ، کنگز کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست

شائع February 29, 2024
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود پہلے ہی اوور میں بولڈ ہو گئے تھے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود پہلے ہی اوور میں بولڈ ہو گئے تھے— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچ میں شرفین ردفورڈ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کا آغاز ایک مرتبہ پھر کچھ اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں کپتان شان مسعود صرف 2 رنز بنانے کے بعد عقیل حسین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

عقیل حسین نے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: اے ایف پی
عقیل حسین نے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کیں — فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 10 رنز فی اوور کی اوسط سے کھیلتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 59 جوڑے۔

پاور پلے کے خاتمے پر گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے گیند عثمان طارق کو تھمائی جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلی ہی گیند پر ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی اوور کی آخری گیند پر 8 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنانے والے جیمز ونس کو چلتا کردیا۔

شعیب ملک کی خراب فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہ 20 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد عقیل حسین کی دوسری وکٹ بن گئے۔

محمد نواز نے 19 گیندوں پر 28 رنز کی باری کھیلی لیکن عثمان طارق کی نپی تلی باؤلنگ کی وجہ سے گرتے رن ریٹ کے دباؤ کی وجہ سے وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔

کیرون پولارڈ 13، عرفان خان 15 اور حسن علی صرف دو رنز بنا سکے۔

حسن علی نے سرفراز احمد کی وکٹ سمیت دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی
حسن علی نے سرفراز احمد کی وکٹ سمیت دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا— فوٹو: اے ایف پی

اختتامی اوورز میں انور علی نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس کی بدولت کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنانے میں کامیاب رہی، انور علی نے 14 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ عقیل حسین اور عثمان نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنرز سعود شکیل اور جیسن روئے نے اپنی ٹیم کو 6 اوورز میں 57 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر سعود شکیل کی 24 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

ابھی گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ خواجہ نافع کے ساتھ ساتھ سرفراز احمد بھی پویلین لوٹ گئے۔

تین وکٹیں گرنے کے باوجود دوسرے اینڈ سے جیسن روئے نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور نصف سنچری اسکور کی۔

انگلش بلے باز نے 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے ہی تھے کہ تجربہ شعیب ملک نے انہیں اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی جبکہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو بھی چلتے بنے۔

میچ میں فتح کے بعد شین ردرفورڈ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں فتح کے بعد شین ردرفورڈ جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

89 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد گلیڈی ایٹرز پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تھے لیکن اس مرحلے پر ویسٹ انڈیز سے آئے بلے باز شین ردفورڈ کا ساتھ دینے ہم وطن عقیل حسین آئے اور دونوں نے شاندار شراکت سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

شرفین ردرفورڈ کا انداز خاصا جارحانہ تھا جنہوں نے تن تنہا چھ چھکے جڑتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

میچ کے آخری اوور میں گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 15 رنز درکار تھے لیکن ردرفورڈ نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا دی۔

ردرفورڈ نے صرف 31 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 58 رنز کی باری کھیلی جبکہ عقیل نے 22 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024