• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

کراچی: پولیس کا وائٹ کرولا گینگ سے مقابلہ، 2 زخمی ملزمان ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک

شائع March 1, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر تین ہٹی کے قریب پولیس کا وائٹ کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی حالت میں گرفتار دو ملزمان ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس مشرق عرفان بہادر نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں، ہلاک ملزمان شہر قاٸد میں خوف کی علامت بنے ہوٸے تھے۔

سید عرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزمان وائٹ کرولا گینگ کے کارندے ہیں، ملزمان وائٹ کرولا میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے، ہلاک ملزمان کی شناخت شاہد برگر اور شاہد کالے کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی مشرق نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دو ساتھی وائٹ کرولا میں فرار ہوئے، شاہد عرف برگر کو 26 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث پایا گیا، شاہد عرف کالا بھی 10 سے زائد ڈکیتی کے کیسوں میں گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے۔

سید عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل تھانہ الفلاح کے علاقہ میں ایڈووکیٹ کے گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان کا ساتھی عمران عرف مانی گرفتار ہوا، چند روز قبل گلستان جوہر کے علاقہ میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس موقع پر پہنچی، مقابلہ کےبعد ملزمان کا ساتھی انور زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزمان کی الفلاع اور گلستان جوہر کی حدود سے واردات کے دوران کی سی سی ٹیوی فوٹیج بھی موجود ہیں۔

ایس ایس پی مشرق نے کہا کہ ملزمان وائٹ کرولا، وائٹ سٹی گاڑی میں اکثر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیش بھی برآمد کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024