• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

لوئر دیر: مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے 3 افراد جاں بحق

شائع March 2, 2024
—فائل فوٹو: عمر باچا
—فائل فوٹو: عمر باچا

خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گِرگیا، ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو 1122 نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے کے بعد مسلسل 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران ملبے تلے پھنسے 4 افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے، جن کی زد میں آکر ہر سال سیکڑوں افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024