• KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 20.4°C

پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، سراج الحق

شائع March 2, 2024 اپ ڈیٹ March 2, 2024 07:18pm
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، افسو س کی بات ہے فارم 45 سے جیت والے باہر اور فارم 47 والے حلف لے رہے ہیں۔

منصورہ میں مزدوروں کی نمائندہ تنظیم نیشنل فیڈریشن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھاندلی شدہ انتخابات کو عوام نے یک زبان ہو کر مسترد کر دیا ہے، چوری شدہ رزلٹ سے بننے والی حکومت کو بھی مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، افسو س کی بات ہے فارم 45 سے جیت والے باہر اور فارم 47 والے حلف لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو اسمبلی سے باہر تو رکھ سکتے ہیں مگر چوک، چوراہوں پر عوام کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت، اداروں کی نجکاری کے بجائے ڈیلی ویجیز ملازمین کو مستقل کرے، ملک میں ٹھیکیداری نظام کو ختم ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 27 مارچ 2026
کارٹون : 26 مارچ 2026