• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live Election 2024

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج عہدے کا حلف لیں گے

شائع March 4, 2024

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریبِ حلف برداری آج سہ پہر 3 بجے ایوانِ صدر میں ہوگی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں، آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025