• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

شائع March 5, 2024
نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ  5 ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی—فائل فوٹو: ایکس
نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی—فائل فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیویز بورڈ کے 2 رکنی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفد میں چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے۔

دورے کے دوران وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔

کیوی وفد آج دوپہر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024