• KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live Election 2024

قوم کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہوگئی، مریم نواز

شائع March 6, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ غریب عوام کے حق کےلیے کچھ کرنا چاہتی تھی، خواہش تھی غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچایاجائے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی تقریر میں قوم کےساتھ کچھ وعدے کیے تھے، کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی روزے میں قطاروں میں لگتا ہے تو بری بات ہے، رمضان میں اچھا رمضان پیکج تیار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فکر تھی رمضان کچھ دنوں کی دوری پر ہے، پنجاب حکومت نے مہینوں کا کام دنوں میں کیا ہے، 3 سے 4 ماہ میں ساڑھے 12 کروڑ عوام کا سروے کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈیٹا میں دیکھا جائے گا کون افراد ریلیف پیکج کے حق دار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025