موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

شائع March 7, 2024 اپ ڈیٹ March 7, 2024 04:22pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے، اس کے علاوہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا ہے، موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026