وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لیے20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

مظفر آباد کا دورہ کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے، دعا کہ اللہ جاں بحق ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کےساتھ پوری قوم کی طرف سے تعزیت کے لیے آیا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، جاں بحق افراد کے لیے20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ ملیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بڑے فیصلے کریں، کڑوے فیصلے اشرافیہ کے لیے ہوں گے، عام آدمی کو فائدہ ہوگا، عام آدمی کے بچوں کو تعلیم اورکاروبار میں تحفظ چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا، ذاتیات سے بالاتر ہو کر نفرت کو ختم کرنا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں