سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ

شائع March 9, 2024 اپ ڈیٹ March 9, 2024 02:13pm
— فائل : کینوا
— فائل : کینوا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1372 روپے مہنگا ہو گیا، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 97 ہزار 360 روپے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ 2 مارچ کو ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار300 روپے ہوگئی تھی۔

2 مارچ سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026