• KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف

شائع March 14, 2024
فائل فوٹو: آئی این پی
فائل فوٹو: آئی این پی

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن(کے ایم سی) میں 950 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک شناختی کارڈ پر 2 محکموں سے تنخواہیں لینے والے 200 ملازمین کے نام بھی منظرعام پر آئے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کلک اینڈ سوئپ کے دفتر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہیں کلک کے تحت منصوبوں، بلدیاتی ملازمین کی ویریفکیشن پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کے ایم سی سمیت کراچی کے 12 ٹاؤنز کے ملازمین کی ویریفیکیشن ہوگئی ہے اور مجموعی طور پر کے ایم سی میں 950 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔

انہیں بتایا گیا کہ جانچ کے دوران ایک شناختی کارڈ پر دو محکموں سے تنخواہیں لینے والے 200 ملازمین کی بھی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ 12 ٹاؤنز میں بھی 35 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی ہوئی ہے۔

وزیر بلدیات نے تمام ٹاؤنز کو ہدایت کی کہ یوسی کی سطح پر بھی ملازمین کی ویریفیکیشن کی جائے اور ویریفیکیشن کے بعد ملازمین کی حاضری کو بائیو میٹرک کیا جائے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں کو براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں بھیجا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025