• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:27am

امیتابھ بچن اچانک ہسپتال میں داخل، انجیوپلاسٹی کردی گئی

شائع March 15, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بولی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی آج انجیوپلاسٹی کی گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال داخل کردیا گیا، سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کی دل کی سرجری ہوئی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق آج صبح 81 سالہ امیتابھ بچن اچانک بیمار ہوگئے تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں انہیں داخل کرایاگیا۔

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی دل کی انجیو پلاسٹی کروائی گئی ہے، وہ گزشتہ کچھ دنوں سے تقریبات میں شرکت کر رہے تھے اور بے چینی محسوس کر رہے تھا۔

تاہم کچھ رپورٹس میں ڈاکٹرز کا حوالہ دیتےہوئے بتایا گیا کہ امیتابھ بچن کی انجیو پلاسٹی ان کی ٹانگ پر کی گئی تھی دل کی نہیں۔

امیتابھ بچن کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر سے مداح بھی پریشان ہوگئے اور ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

یاد رہے کہ امیتابھ بچن نے اس سال کے شروع میں اپنی کلائی کی سرجری کروائی تھی۔

جب کہ گزشتہ سال مارچ میں وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، اس واقعے میں ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا اور آرام کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

انہیں شہرت 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم آنند سے ملی جس میں ان کے کردار کو فلم فیئر کا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

80 سالہ امیتابھ بچن نے گزشتہ 5 دہائیوں میں 200 سے زیادہ بھارتی فلموں میں کام کیا۔

اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن بھارت کے سابق سیاست دان اور ٹی وی میزبان بھی ہیں اور ان کا پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کافی مشہور ہوا۔

اداکار کو 3 بار نیشنل فلم ایوارڈ اور 12 بار فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا جبکہ دیگر لاتعداد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024