• KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C
  • KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 29.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 28.4°C

سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ، ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی خالد زمان جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈی ایس پی خالد زمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ڈی ایس پی خالدزمان مری کو 6 گولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026