• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کا الزام

شائع March 16, 2024 اپ ڈیٹ March 16, 2024 01:20pm
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام عائد کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین پر مِس کنڈکٹ کے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کو نوٹ لکھ دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم عامر مسعود مغل کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عامر مغل اور ان کے وکلا 6 فروری کو درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے 13 فروری کی تاریخ دی، وکلا کے مطابق انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ ان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق درخواست گزار کے وکلا نے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین پر مس کنڈکٹ کا الزام لگایا، مقدمے کے تفتیشی افسر نے درخواست گزار کے وکلا کے مؤقف کی تصدیق کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کو معاملہ انتظامی سائیڈ پر دیکھنے کے لیے نوٹ لکھ رہے ہیں تاہم جج کے کنڈکٹ سے متعلق کسی قسم کی آبزرویشن دینے سے گریز کر رہے ہیں، غیرمعمولی نوعیت کا کیس ہونے پر عامر مغل کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026