• KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Sunny 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Sunny 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C

وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دی

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے کہا ہے کہ سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھاکہ آئی جی کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، اب تک وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تقرر نہیں کیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے مزید کہا کہ غیر ضروری تاخیر سے قیام امن کے لیے کوششوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026