• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز، فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد

شائع اپ ڈیٹ
8  کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار، نوے سے ایک سو بیس کنال تک فارم ہاؤسز کو 4  لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا—فائل فوٹو/ڈان
8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار، نوے سے ایک سو بیس کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا—فائل فوٹو/ڈان

اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فارم ہاؤسز پر پراپرٹی ٹیکس عائد کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقوں شہزاد ٹاون، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں ایک سو چالیس مربع گز تک کے پلاٹس پر 24 ہزار روپے ٹیکس عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار، نوے سے ایک سو بیس کنال تک فارم ہاؤسز کو 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

دستاویز کے مطابق بلیو ایریا میں کمرشل پراپرٹیز پر گراؤنڈ فلور میں فی اسکوائر فٹ 32 روپے، اپارٹمنٹ میں فی اسکوائر فٹ 26 روپے اور پرائیویٹ اسپتالوں میں فی اسکوائر فٹ 22 روپے ٹیکس دینا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026