سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے 2023 کے صدارتی ایوارڈز کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام نکالے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہدایت کار کے فن کی تعریف کی ہے۔

سیمی راحیل نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ لاتعداد کئی مستحق فنکاروں کو بار بار نظر انداز کیا جارہا ہے، اور وہ بھی صرف ایک ایوارڈ کے لیے۔

انہوں نے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی فن کی تعریف کی اور لکھا کہ ’آپ بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔‘

یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقریب سے ایک روز قبل سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔

گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سجل علی، عدنان صدیقی، واسع چوہدری، راحت فتح علی خان سمیت دیگر نامور شخصیات کو صدارتی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں