• KHI: Clear 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.6°C
  • KHI: Clear 25.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.6°C

امریکا سے وطن واپسی پر محمد حفیظ کے قیمتی تحائف چوری

شائع March 30, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کے امریکا سے وطن واپسی پر قیمتی تحائف چوری ہوگئے۔

محمد حفیظ نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ 26 مارچ کو نیو یارک سے لاہور سفر کررہے تھے، لاہور پہنچنے پر جب انہوں نے اپنا سامان دیکھا تو سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا اور قیمتی تحائف بیگ سے چوری ہوگئے تھے۔

کرکٹر نے بتایا کہا انہوں نے لاہور ائیرپورٹ کے کاؤنٹر پر شکایت درج کروادی ہے لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا اور کسٹمر سروس کال نمبر بھی فعال نہیں ہے۔

محمد حفیظ نے ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 فروری 2026
کارٹون : 7 فروری 2026