• KHI: Partly Cloudy 30.1°C
  • LHR: Rain 26.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 30.1°C
  • LHR: Rain 26.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.8°C

بلوچستان: ہرنائی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

شائع March 30, 2024
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی — فائل فوٹو
دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی — فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس دھماکےکی جگہ پہنچ گئیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2026
کارٹون : 20 مارچ 2026