• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

لاہور: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

شائع April 5, 2024 اپ ڈیٹ April 5, 2024 01:01am
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس علاقے میں پہنچی اور فائرنگ کرنے والے ملزم شہباز کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کے جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026