• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

اسلام آباد ہائیکورٹ: زین قریشی کی بیرون ملک جانے، پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

شائع April 5, 2024 اپ ڈیٹ April 5, 2024 11:43am
—فائل فوٹو : زین قریشی
—فائل فوٹو : زین قریشی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بیرن ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ جس پر وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔

وکیل علی بخاری نے عدالت سے کہا کہ زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی اور فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026