• KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.9°C
  • ISB: Rain 27.1°C

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید

شائع April 9, 2024 اپ ڈیٹ April 9, 2024 09:24am
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹے میں مزید 38 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 33 ہزار 207 ہوگئی، اسرائیلی وزیراعظم نے خان یونس سے فوج نکالنے کے بعد تازہ بیان دیا کہ انہوں نے رفح میں زمینی آپریشن کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سرحدی علاقے رفح میں لاکھوں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مذاکرات جاری ہیں۔

حماس نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل نے ان کے پیش کردہ مطالبات کا کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026