• KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:23pm Isha 8:52pm
  • LHR: Maghrib 7:09pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:20pm Isha 9:04pm

سپر ولن کی واپسی، ’جوکر ٹو‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع April 12, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

ہولی وڈ کی 2019 کی سپرولن سائکالاجی تھرلر فلم ’جوکر‘ کے سیکوئل کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں لیڈی گاگا کو بھی مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے۔

سپر ولن فلم ’جوکر‘ کو اکتوبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ریکارڈ تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر کی کمائی کی تھی۔

فلم میں جوکر کا کردار جیکوئن فیونکس نے ادا کیا تھا، جنہوں نے شاندار اداکاری کے باعث آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

پہلی فلم میں جوکر کی ساتھی طاقتور خاتون ولن ہارلی کوئن کا کردار شامل نہیں تھا لیکن نئی فلم میں اسے شامل کیا گیا ہے۔

’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ میں ہارلی کوئن کا کردار معروف گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا نے ادا کیا ہے۔

فلم کے مختصر ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ سیکوئل میں پہلی فلم کی کہانی کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم ساتھ ہی نئی فلم میں کہانی کو آگے بڑھایا گیا ہے۔

فلم میں اس بار بھی جیکوئن فیونکس جوکر یعنی ارتھر کے کردار میں دکھائی دیں گے جو کہ میوزیکل ولن کردار ہوتا ہے جب کہ لیڈی گاگا ان کا ساتھ دیتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی ہدایات ٹوڈ فلپس نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اسے پروڈیوس کیا ہے اور وہ اس کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ کو اکتوبر 2024 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، سیکوئل کو پہلی فلم کے پانچ سال بعد ریلیز کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 جون 2024
کارٹون : 15 جون 2024