• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

ایران پاکستان میں داعش کی حمایت نہیں کررہا، امریکا

شائع April 13, 2024 اپ ڈیٹ April 13, 2024 10:59am
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان میں حملوں میں داعش (آئی ایس) گروپ کی حمایت نہیں کر رہا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر سے سوال پوچھا گیا کہ ’کیا امریکا کے پاس ایسی کوئی اطلاعات ہیں کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں ایران داعش کی حمایت کررہا ہے۔‘

جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ ’میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں‘، انہوں نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ بائیڈن انتظامیہ کے اقدامات سے ایران کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس دعوے کے بارے میں سوال کیا گیا کہ موجودہ حکومت نے ’چوری شدہ مینڈیٹ‘ کے ذریعے اقتدار حاصل کیا تو امریکی ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے بارے میں فیصلے عوام اور حکومت کو کرنا ہیں۔

بعدازاں گزشتہ روز ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اڈیالہ جیل میں امریکی حکام کی بانی پی آئی سے ملاقات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ وہ یہ معاملہ امریکی سفارت خانے پر چھوڑتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026