اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بمباری ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے تاہم اب تک اس کی شدت میں کمی نہ ہوسکی اور جنگ بندی سے متعلق حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے نصیرت کیمپ میں مزید 5 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے 24 گھنٹے میں 43 فلسطینیوں کو شہید کیا، صیہونی طیاروں نے خان یونس میں یورپین پسپتال کے اطراف بھی بم برسائے۔

قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہے، مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ یہودی آبادکاروں نے بھی فوجیوں کی سرپرستی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مغربی کنارے میں زیتوں کے 30 درخت اکھاڑ دیے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 33 ہزار 729 فلسطینی شہید اور 76 ہزار 371 زخمی ہو چکے ہیں۔

شمالی غزہ لوٹنے والے فلسطینی شہریوں کی چند تصاویر

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے سے بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے اتوار کے روز شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کی—فوٹو: رائٹرز
غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے سے بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے اتوار کے روز شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو واپس جانے کی کوشش کی—فوٹو: رائٹرز

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

متعدد فلسطینیوں نے کہا کہ ان پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور انہیں جنوبی غزہ واپس جانا پڑا—فوٹو: اے ایف پی
متعدد فلسطینیوں نے کہا کہ ان پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور انہیں جنوبی غزہ واپس جانا پڑا—فوٹو: اے ایف پی

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ایک باپ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے اپنے بیٹے کے ہاتھوں کو چھو رہا ہے—فوٹو: رائٹرز
ایک باپ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے اپنے بیٹے کے ہاتھوں کو چھو رہا ہے—فوٹو: رائٹرز

تبصرے (0) بند ہیں