• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

سندھی گانے سے ’کوک اسٹوڈیو 15‘ کا آغاز

شائع April 15, 2024 اپ ڈیٹ April 15, 2024 04:52pm
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک اسٹوڈیو نے ایک سال کے وقفے کے بعد پندرہویں سیزن کا پہلا گانا ریلیز کردیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا آغاز سندھی گانے ’آئی آئی‘ سے کیا گیا، جسے نئے گلوکار نعمان علی راجپر نے ماروی اور سائبان کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

سندھی گانے کی شاعری نعمان علی راجپر اور بابر منگی نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی چار افراد نے ترتیب دی ہے۔

’آئی آئی‘ کی موسیقی نعمان علی راجپر اور بابر منگی کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر ذالفقار علی جبار المعروف ذلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

سندھی گانے کی تیاری میں کوک اسٹوڈیو کے ساتھ گلوکار سیف سمیجو سمیت دیگر فنکاروں نے بھی معاونت کی اور سیزن 15 کے پہلے گانے کو 14 اپریل کو یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا۔

گانے کو فوک سندھی موسیقی کی وجہ سے سراہا گیا، تاہم گانا زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

’آئی آئی‘ کو یوٹیوب پر ایک ہی دن میں 10 لاکھ بار تک دیکھا گیا اور اسے صارفین نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے آغاز میں ہی مقامی زبان کے گانے کو ریلیز کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ سیزن میں مزید مقامی زبانوں کے گانے بھی پیش کیے جائیں گے۔

کوک اسٹوڈیو 15 میں مجموعی طور پر 11 گانے ریلیز کیے جائیں گے اور امکان ہے کہ پنجابی، پشتو، بلوچی اور سرائیکی میں بھی گانے پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026