• KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 17°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

سندھ: کوٹری میں گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے 3 طالبات زخمی

شائع April 16, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری میں گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر طالبات کے اوپر آگرا، جس کے نتیجے میں 3 طالبات زخمی ہو گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق زخمی طالبات گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی کلاس روم میں پڑھائی میں مصروف تھیں۔

اسکول ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی خستہ حالت پر متعدد بار محکمہ ایجوکیشن کو شکایت کی جاچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025