کراچی: انتظامیہ کا تجاوزات کے خاتمے، پتھاروں کو ہٹانے کا فیصلہ

19 اپريل 2024
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت شہر میں تجاوزات کے حوالے اجلاس ہوا — فائل فوٹو: پی پی آئی
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت شہر میں تجاوزات کے حوالے اجلاس ہوا — فائل فوٹو: پی پی آئی

کراچی میں انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے پتھاروں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت شہر میں تجاوزات کے حوالے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں انسداد تجاوزات فورس، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں تجاوزات کے خاتمہ کے لیے بلدیہ عظمیٰ اور متعلقہ اداروں کے تعاون اور مدد سے مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے پتھارے داروں اور تجاوزات کی روک تھام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں