• KHI: Asr 5:14pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 4:58pm Maghrib 7:08pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:19pm
  • KHI: Asr 5:14pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 4:58pm Maghrib 7:08pm
  • ISB: Asr 5:08pm Maghrib 7:19pm

جعلی ڈگری پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سربراہ عہدے سے برطرف

شائع April 19, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی اسپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیش کے مطابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت کے بعد فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کر کے بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکریٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2024
کارٹون : 11 جون 2024