خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 46 افراد جاں بحق جبکہ 60 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 بچے 12 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور 2875 مکانات کو نقصان پہنچا، 436 گھروں مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 2439 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حادثات خیبر، دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ اور دیگر اضلاع میں ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 11 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم اے نے رپورٹ کیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 زخمیوں کی تعداد 46 ہو چکی ہے۔

مزید بتایا تھا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں