• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C

وزیر اعظم کی پارٹی قائد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات، سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

شائع April 20, 2024 اپ ڈیٹ April 20, 2024 05:56pm
وزیراعظم نے بڑے بھائی، سابق وزیراعظم سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا—فائل فوٹو: مریم نواز/ٹوئٹر
وزیراعظم نے بڑے بھائی، سابق وزیراعظم سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا—فائل فوٹو: مریم نواز/ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کرکے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے۔

وزیراعظم نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، حالیہ دہشت گردی اور عوامی منصوبوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے حکومت جو کچھ کرسکی، کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، پاک افواج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خاتمے کےلیے قربانیاں لائقِ تحسین ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026