• KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 4:59am
  • ISB: Fajr 3:19am Sunrise 4:59am
  • KHI: Fajr 4:16am Sunrise 5:43am
  • LHR: Fajr 3:23am Sunrise 4:59am
  • ISB: Fajr 3:19am Sunrise 4:59am

خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 59 افراد جاں بحق

شائع April 20, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 59افرادجاں بحق اور 72 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد میں 33بچے، 14 مرد اور 12 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 2ہزار 883 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 436 گھروں کو مکمل جبکہ 2 ہزار 447 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

بارشوں کے باعث خیبر، دیر، چترال، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ ودیگر اضلاع میں مختلف حادثات رونما ہوئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرین کی مالی امداد اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لیے 11کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کئی دن سے موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے اور پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر گزشتہ روز صوبے میں 30 اپریل تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

صوبے کے مختلف اضلاع میں 30 اپریل تک ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو پابندی کیا گیا ہے کہ انہیں ڈیوٹی اسٹیشن کو چھوڑنے سے قبل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سے لازمی اجازت لینا ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 29 مئی 2024
کارٹون : 28 مئی 2024