• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Rain 26.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Rain 26.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.6°C

پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
— فائل فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

پرویز الہی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے پر کی۔

پرویز الہی کے وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

عدالت نے متعلقہ بینچ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کردی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

پرویز الہی نےمعلوم اور نامعلوم مقدمات سمیت انکوائریز کا ریکارڈ لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026