ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور

22 اپريل 2024
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارےامیدواروں کےدفترتوڑےگئے، مہم نہیں چلانےدی گئی—فوٹو: ڈان نیوز
پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارےامیدواروں کےدفترتوڑےگئے، مہم نہیں چلانےدی گئی—فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنےمطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔

صوبائی دار الحکومت پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارےامیدواروں کےدفترتوڑےگئے، مہم نہیں چلانےدی گئی۔

ان کا کہنا تھا کل باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی، ، ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتےتھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نےعوامی مینڈیٹ کااحترام کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنےمطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں اپنےصوبےکےعوام کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں