• KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.4°C

حکومت خیبر پختونخوا کا مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

شائع اپ ڈیٹ
ذرائع نے بتایا کہ کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا — فائل فوٹو
ذرائع نے بتایا کہ کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا — فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان بھی کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026