• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

کراچی: شارع فیصل سمیت اہم شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بحال

شائع April 24, 2024 اپ ڈیٹ April 24, 2024 08:04am
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر کی اہم سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کی گئی تھیں، تاہم اب شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایوان صدر روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، لکی اسٹار سے شارع فیصل جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔

میٹروپول چورنگی کے اطراف کی سڑکوں کو بھی کھول دیا گیا، میٹروپول چورنگی سے بی آئی ڈی سی جانے والی سڑک بھی عام ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

تاہم لکی اسٹار سے جناح ہسپتال جانے والا فلائی اوور بند ہے۔

یاد رہے کہ 23 اپریل کو ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینٹر لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں اور اہم شاہراہوں کو عام ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026