• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Sunny 26.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Sunny 26.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.1°C

کوئٹہ: ڈی پی او سوراب کی گاڑی کو حادثہ، 3 افراد زخمی

شائع اپ ڈیٹ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر فیض آباد کے قریب ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سوراب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او سوراب بابر مشتاق حادثے میں ے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سریاب روڈ پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئےگاڑی الٹ گئی، موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں ڈی پی او سوراب کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں ڈی پی او سوراب بابر مشتاق کا گن مین اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026