• KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 33.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 32.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.4°C

2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک

شائع April 25, 2024 اپ ڈیٹ April 25, 2024 12:10pm
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2023 میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرضوں اور گرانٹس کی مد میں ایک ارب 81 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے، اشتراکی فنانسنگ کی مد میں 52 کروڑ 41 لاکھ ڈالرز دیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں 3 منصوبے شروع کیے، مزید کہا کہ پاکستان کو باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس نظام میں اصلاحات کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

اے ڈی بی کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا پروگرام شروع کیا گیا، ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا پروگرام شروع کیا گیا، قرضوں کے بہتر انتظام کے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026