• KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C
  • KHI: Sunny 31.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 29.9°C

کراچی: اسمگل کیے جانے والا ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل برآمد

شائع April 27, 2024 اپ ڈیٹ April 27, 2024 01:35pm
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی ڈیزل کے گودام سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا اسمگل کیے جانے والا ایک لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ آپریشن نارتھ ناظم آباد میں کیا گیا جہاں سے ایرانی ڈیزل سمیت مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے کی اشیاء ضبط کی گئی ہیں۔

آپریشن کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل، 3 منی ٹرک، اور 10 لوڈ پک اپ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 7 لاکھ روپے نقدی، 2 ڈیزل ڈسپنسرز، 4 آئل ڈمپنگ ٹینکس سمیت دیگر سامان بھی ضبط کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026