کراچی پولیس نے لیاری کے علاقے سے انتہائی مطلوب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد کی شناخت معراج عرف ماما کےنام سے ہوئی ہے، ملزم معراج دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے لیے ریکی کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم معراج ماما حساس اداروں کی انفارمیشن بی ایل اے کو دیتا تھا، ملزم معراج بی ایل اے کے کمانڈر جلال کو تمام ترمعلومات دیتاتھا۔

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ معراج ماما کی ریکی اور معلومات پر بی ایل اے سیکیورٹی فورسزپر حملہ کرتی،گرفتار دہشتگرد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے2017 میں تربت سےگوادرمند کی طرف جانے والی فوجی جوانوں کی گاڑی کی ریکی کی، ملزم کی ریکی پر بی ایل اے دہشتگرد حملے نے جوانوں پر حملہ کرکےشہید کردیا تھا۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کا تعلق بی ایل اے کے دہشتگرد تنظیم مجید برگیڈگروپ سےتھا، اس کےعلاوہ ملزم نے بلوچستان ناصرآباد میں اسکول میں موجود فوجی کیمپ کی ریکی کروائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ریکی کے بعد معراج ماما نے حملہ کرواکر متعدد فوجی جوان شہید کروائے، معراج ماما نے ریکی کرکے حساس ادارے کے افسر کے 4 کزنز کو قتل کروایا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ملزم نے رمضان المبارک میں ریکی کرکے گوادر پورٹ پرحملہ کروایا،رمضان المبارک میں ملزم نے پاکستان نیوی کے ائیرپورٹ پر ریکی کے بعد حملہ کروایا، اس حملے کے نتیجے میں متعدد جوان شہید ہوگئے تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ رمضان المبارک میں نوشکی میں فوجی جوانوں پرحملہ کرواکر متعدد جوانوں کو شہید کروایا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں