• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.7°C

صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ

شائع April 29, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو آنے والے ہفتوں میں انصاف نا ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفی دینے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو عمران خان کو انصاف دلانے کے لیے سڑکوں پر آنے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حکومت کو اسمبلیوں میں سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے بتایا کہ میں عمران خان کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کراچی تا سکھر ریلیز عمران خان مارچ نکالا تھا، مارچ کی قیادت حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین نے کی تھی۔

اس موقع پر شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہم پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے، پوری قوم آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 فروری 2026
کارٹون : 5 فروری 2026