• KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.2°C

نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

شائع May 10, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ میں شامل نہ ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کولن منرو نے 123 انٹرنیشنل میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی۔

وہ 65 ٹی ٹوئنٹی میچز، 57 ون ڈے میچز، اور ایک ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنا کر بھی تاریخ رقم کی۔

کولن منرو نے 2020 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ سے کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025