کراچی: میٹرک امتحانات کے دوران نقل کرانے پر 2 اسکول مالکان سمیت 3 افراد زیر حراست
کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب کہ فیوچر کالونی کے امتحانی مراکز میں نقل کرانے پر 2 نجی اسکول مالکان سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین بورڈ کراچی نے امتحانات میں بدانتظامی اور نقل کے واقعات کو تسلیم کرتے ہوئے امتحانی عمل کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا کہ ویجلنس ٹیموں کی رپورٹ پر آئندہ امتحانات کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ڈی سی ملیر کے احکامات پر پولیس نے نقل اور جعلی امیدوار کو امتحان میں بٹھانے کے الزام پر دو نجی اسکولز کے مالکان سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا، اس دوران نقل کا مواد بھی پکڑا گیا۔
میٹرک امتحانات میں بورڈ کی ناہلی سامنے آ رہی ہے، آج نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔











لائیو ٹی وی