• KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.8°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 26.4°C

لاہور: بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج

شائع May 15, 2024 اپ ڈیٹ May 15, 2024 06:33pm
— فائل فوٹو/شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو/شٹر اسٹاک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بیوٹی پارلر میں خواتین کی نیم برہنہ تصاویر بنانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

’ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے سائبر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لڑکیاں بیوٹی پارلر میں اسکن پالش کروانے کے لیے آئی تھیں، بیوٹی پارلر مالکن نے لڑکیوں کی نیم برہنہ تصاویر بنا لیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مالکن کے موبائل سے متعدد لڑکیوں کی نیم برہنہ تصویریں بھی برآمد ہوئیں جو کہ ملزمہ نے واٹس ایپ گروپس میں بھی شیئر کی ہوئی تھیں۔

لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس کو مزید تحقیقات کے لیے انچارج سائبر ونگ کے حوالے کر دی کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026