• KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C
  • KHI: Sunny 33.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 33.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 32.2°C

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسیں ڈی پورٹ، جعلسازی میں ملوث ملزمان گرفتار

شائع May 22, 2024 اپ ڈیٹ May 22, 2024 01:52pm
— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل/فوٹو: شٹر اسٹاک

سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے جعلسازی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 8 کروڑ کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں نجی پروموٹر کمپنی کا مالک غلام فرید اور بروکر ذوالفقار علی شامل ہیں۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا تھا جس کا خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا لیکن ملزمان نے ہرنرس سے 4،4 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

بعد ازاں، سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیراپھیری کی گئی اور ایک ہی بار کوڈ پر 92 نرسیں بھجوائیں گئیں جس کے بعد سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا۔

واضح رہے کہ حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم لایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026