• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

وہاج علی کو یمنیٰ زیدی سے متعلق پوسٹ بُری لگ گئی، ہٹانے کی درخواست

شائع May 22, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

اداکار وہاج علی کو ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی سے متعلق سوشل میڈیا فین کی پوسٹ بُری لگ گئی جس کے بعد اداکار نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کردی۔

انسٹاگرام پر وہاج علی کے فین پیج نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں یمنیٰ زیدی کو ہمایوں سعید، وہاج علی، فیروز خان اور اذان سمیع خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی ان چاروں اداکاروں کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

اسی سے متعلق پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’یمنیٰ بھی آلو کی طرح ہر ایک کے ساتھ فِٹ ہوجاتی ہیں‘۔

یہ پوسٹ وہاج علی کو پسند نہیں آئی اور فوری طور پر ہٹانے کی درخواست کردی۔

انہوں نے کمنٹ سیکشن میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’برائے مہربانی اس پوسٹ کو ہٹا دیں، اگر آپ میرے مداح ہیں تو آپ کو میرے دوستوں، ساتھیوں، خاندان والوں کا احترام کرنا چاہیے۔‘

یاد رہے کہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے مقبول ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی پہلی قسط 28 دسمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، 6 ماہ تک ہفتے میں دو بار نشر ہونے والے ڈرامے کی آخری قسط 6 جولائی 2023 کو نشر کی گئی تھی۔

58 اقساط پر مشتمل ڈرامے کی مرکزی کہانی وہاج علی (مرتسم) اور یمنیٰ زیدی (میرب) کے کرداروں کے گرد گھومتی تھی، جنہوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا تھا، تاہم ان کے درمیان جھگڑوں، غلط فہمیوں، محبت اور تناؤ کو دکھایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024