• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کسی کا انتقال ہوا تو مقدمہ کےالیکٹرک پر ہوگا، ناصر شاہ

شائع May 22, 2024
ناصر شاہ نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کےالیکٹرک پر ایف آئی آر ہوگی—فائل فوٹو:ڈان نیوز
ناصر شاہ نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کےالیکٹرک پر ایف آئی آر ہوگی—فائل فوٹو:ڈان نیوز

وزیر توانائی سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کراچی میں طویل، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے پر ’کے الیکٹرک‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہیٹ ویو کے دوران بجلی بندش کے سبب شہر میں کسی شخص کا انتقال ہوا تو شہر کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔

’’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے میڈیا پر خبریں چلیں تو سیکریٹری انرجی کو کہا کہ امتحانات میں بجلی کی بندش نہیں ہونی چاہیے، کے الیکٹرک سے بات کی گئی، بعد میں چیک کیا، امتحانات میں اب لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سنددھ اسمبلی نے وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں 80 سے 85 فیصد ریکوری ہے، وہاں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، تو کیا اس سلسلے میں کے الیکٹرک سے رجوع کریں گے؟

اس پر ناصر حسین شاہ نے جواب دیا کہ میں متفق ہوں، لوڈ شیڈنگ بہت سارے علاقوں میں غیر اعلانیہ ہورہی ہے، ہم نے وفاقی حکومت سے اس بارے میں ملاقات بھی کی تھی۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، ہم نے اقدامات کر رکھے ہیں، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ناصر شاہ نے خبردار کیا کہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کےالیکٹرک پر ایف آئی آر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024